پیرا کی کارروائی، اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر 17 دکانیں سیل
پینسرہ (نمائندہ دنیا)پیرا فیصل آباد صدر نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مقررہ اوقات کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 17 دکانیں سیل کر دیں۔
سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ڈاکٹر محمد ذیشان ارشاد نے اپنے دفتر میں سیل ہونے والی دکانوں کے مالکان سے ملاقات کی، جہاں انہیں جرمانے کیے گئے ،اس موقع پر ڈاکٹر ذیشان ارشاد نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔