کچرا پھینکنے کے تنازع پر خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج

 کچرا پھینکنے کے تنازع پر خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج

سعید احمد کی ہمشیرہ گلی میں صفائی کر رہی تھی ملزموں نے بد ترین تشدد کیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں کچرا پھینکنے کے تنازع پر ایک خاتون کو مبینہ طور پر قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔سعید احمد نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ اس کی ہمشیرہ گلی میں صفائی کر رہی تھی کہ اس دوران ملزمان نے کچرا پھینکنے کے تنازع پر اسے روک لیا اور مبینہ طور پر ڈنڈوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔مدعی کے مطابق ملزمان نے اس دوران خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں