چھٹی جماعت کی طالبہ پر فائرنگ کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج
لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے چھٹی جماعت کی طالبہ کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم کی ضمانت خارج کردی ۔جسٹس فاروق حیدر نے ملزم آصف کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت ملزم آصف کی ضمانت منظور کرے ۔ ایس پی انویسٹی گیشن محمد ضیاء الحق نے عدالت کو بتایا کہ ملزم قصور وار ہے اسکے فائر سے بچی زخمی ہوئی، ملزم کے خلاف چالان تیار کرکے ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا ہے ۔ ملزم تین سال تک اشتہاری رہا ،پولیس نے بڑی مہارت سے ملزم کو گرفتار کیا ۔پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ عدالت ضمانت خارج کرنے کا حکم دے۔