گرانفروشی پر ملک شاپ سیل سیمپل فیل ہونے پر مقدمہ درج
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر‘ سٹاف رپورٹر)ڈی ای او پیرا سٹی راشد علی کی نگرانی میں انفورسمنٹ آفیسر محمد علی نے ماڈل ٹاؤن میں گرانفروشی پر کارروائی کرتے ہوئے ملک شاپ کو 250 روپے کلو دودھ فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔
دورانِ کارروائی دکاندار پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کوٹ غازی جلالپور بھٹیاں میں کارروائی کرتے ہوئے دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر ملک کولیکشن سنٹر بند کرکے مقدمہ درج کروادیا ۔لیبارٹری ٹیسٹ میں دودھ کا سیمپل فیل قرار پایا گیا، دودھ کا معیار مقررکردہ معیار کے مطابق نہ تھا۔