ناخلف بیٹے نے والدہ کو منہ پر چھری مار کرشدید زخمی کردیا
راہوالی(نمائندہ دنیا )ناخلف بیٹے نے والدہ کو منہ پر چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جو خون میں لت پت ہوگئی ۔
ٹھڈوں مکوں سے زدوکو ب کیا بعد ازاں دروازہ بند کرکے خود کشی کی کوشش کی جس پر گھر والوں نے ریسکیووالوں کو فون کیا توپولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکام بنادی ۔شہزاد نے والدہ کو معمولی تکرار پر غصہ میں آکر تشددکانشانہ بناڈالا کیا شور کی آواز پر بھائی موقع پر آگیا تو بھائی کو بھی چھری مارنے کی کوشش کی اسکو گالیاں اور دھمکیاں دیں اسکے بعد دروازہ بند کرکے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ملزم کے والد ارشاد نے تھانہ کینٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔