آتش بازی کا سامان لے جانے والا شہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آتش بازی کا سامان لے جانے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے راجہ غلام رسول نگر میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔ جو دیگر شہریوں کے لئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ۔