فیکٹری سے بجلی میٹر اور سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیکٹری سے بجلی کا میٹر چوری کر لیا گیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں طاہر نامی شہری نے بتایا کہ ملزمان اس کی فیکٹری کے باہر نصب بجلی کا میٹر اور تاریں چوری کر کے فرار ہوگئے ۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔