چوری و ڈکیتی کی10 وارداتیں،شہری مال وزر سے محروم

 چوری و ڈکیتی کی10 وارداتیں،شہری مال وزر سے محروم

ناصر سے 3لاکھ 45 ہزار ، فیصل سے 2لاکھ 15ہزار نقدی لوٹ لی گئی لوئرمال سمیت مختلف علاقوں سے 3 گاڑیاں اور3موٹرسائیکلیں چوری

 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے کوٹ لکھپت میں ناصر سے 3لاکھ 45 ہزار نقدی اور موبا ئل فون، ہربنس پورہ میں فیصل سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل ،شاہدرہ ٹاؤن میں بابر سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل ،شالیمار میں تنویر سے 2لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل ،برکی میں عابد سے 2لاکھ 43 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے لوئرمال،کوٹ لکھپت اور یکی گیٹ سے 3 گاڑیاں جبکہ ہئیر،بادامی باغ اور غازی آباد سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں