انسانی سمگلنگ اور فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے سرکل فیصل آباد کی ٹیم نے کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ اور فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سکندر حیات کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر چنیوٹ کے رہائشی شہباز کے بھائی کو عراق بھجوانے کا جھانسہ دے کر پانچ لاکھ روپے ہتھیا لیے تھے ۔ملز موں نے متاثرہ شہری کو غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کروایا جس کے نتیجے میں وہ تین ماہ تک عراق کی جیل میں قید رہا۔ واقعہ کے بعد ملزم سکندر حیات گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا۔