پتوکی اور کھڈیاں سے 2افراد کی لاشیں برآمد
قصور،کھڈیاں خاص (خبرنگار، نمائندہ دنیا) ریلوے تالاب پتوکی سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ،جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا،
جبکہ کھڈیاں کے نواحی گائوں احمد آباد چورکوٹ میں بند کمرے سے اکبر علی نامی شخص کی تعفن زدہ لاش ملی ، جسے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعدقتل کرکے کمرے کو باہر سے تالا لگا دیا گیا تھا ۔مقامی ذرائع کے مطابق مقتول اکبر علی کی پہلی بیوی انتقال کرچکی تھی اور ایک سال قبل مقتول اکبر علی نے خاتون سعدیہ سے دوسری شادی کی تھی۔ لاش برآمد ہونے کے وقت مقتول کی بیوی گھر پر موجود نہیں تھی۔