ٹک ٹاکر حکیم بابر کو زہریلا شربت پلادیاگیا،ہسپتال داخل ، 2افراد کے خلاف مقدمہ درج
سمبڑیال(مانیٹرنگ ڈیسک )ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر زہریلی چیز ملا شربت پلادیا گیا جس پر انہیں ہسپتال منتقل کرناپڑا ، زہریلا شربت پلانے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی حکیم بابر عیدالاضحیٰ پر موضع کوٹلی کھوکھراں آئے تھے ، جہاں شربت پینے کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال منتقل کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق حکیم بابر نے الزام لگایا ہے کہ ملزموں نے ٹک ٹاک پر ان کی شہرت سے حسد کی بنا پر یہ اقدام کیا۔ تاہم ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طبی معائنے میں زہر کے شواہد نہیں ملے اورحکیم بابر کی حالت خطرے سے باہرہے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاہے ، مزید جانچ کیلئے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔