اندھے قتل کا ڈراپ سین شوہرہی قاتل نکلا

  اندھے قتل کا ڈراپ سین  شوہرہی قاتل نکلا

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)کھڈیاں خاص کے نواحی علاقہ عثمان والا روڈے گاؤں میں اندھے قتل کا ڈراپ سین ،شوہرہی قاتل نکلا،

بیوی کی کرنٹ سے موت کا ڈرامہ رچانے کی کوشش پولیس نے ناکام بناتے ہوئے ملزم شکیل کو گرفتار کر لیا۔ 4بچوں کے باپ ملزم شکیل نے بتایا اسے بیوی شکیلہ کے کسی کیساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔ ملزم نے چالاکی سے واقعہ کو الیکٹرک شاک قرار دینے کی کوشش کی اور ورثا نے بھی کارروائی سے انکار کر دیا۔ پولیس نے اندھے قتل کا 6 گھنٹوں میں سراغ لگالیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں