بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ بلوچنی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین روڈ پر بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو قابو کرلیا۔ جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بننے کے ساتھ حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔