دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان نے گھر کا صفایا کر دیا، مقدمہ درج

 دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان نے  گھر کا صفایا کر دیا، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان گھر کا صفایا کرگئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں شہباز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان مبینہ طور پر اس کے گھر کا بیرونی دروازہ کھولا دیکھ کر اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہوگئے اور الماریوں سے نقدی، زیورات، موبائلز اور دیگر سامان چوری کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں