قتل کیس کا اشتہاری پولیس کو چکمہ دیکر فرار
تتلے عالی(نامہ نگار)قتل کیس کا اشتہاری پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا۔
پولیس کو اطلاع ملی کہ اشتہاری ملزم شہباز سکنہ بلوکی ورکاں ارتالی ورکاں ہوٹل میں عدنان کے ہمراہ کھانا کھا رہا ہے ،پولیس پہنچی تو دونوں بغیرنمبر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ۔پولیس نے اشتہار ی کو پناہ دینے پر عدنان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔