لڑائی جھگڑے کے واقعات ‘خواتین سمیت 9 افرادپر تشدد
ڈیرہ ملیاں والا کی عائشہ پر شوہر بلال‘ ساس‘نندوں کے تشدد سے حمل ضائع
کامونکے (نامہ نگار )لڑائی جھگڑے کے واقعات میں تین خواتین سمیت نو افراد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ۔پاک ٹاؤن کے سلطان کی بہن صائمہ کی شادی موضع ہرپوکی ڈیرہ بی والا کے عاطف سے ہوئی جس نے مبینہ طور پر اہلیہ کے طلائی زیورات چوری کر لئے ۔ اس بارے پوچھنے پر سلطان کے بھائیوں صفدر اور عاطف کو بہنوئی نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی گھنٹے کمرے میں حبسِ بے جا میں رکھا۔ گھریلو ناچاقی پر گلہ قبرستان صوفیاں والی کی نیلم پر شوہر صابر نے تشدد کیا۔ ڈیرہ ملیاں والا کی عائشہ پر شوہر بلال، ساس اور دو نندوں نے تشدد کیا جس سے اُسکا حمل ضائع ہوگیا۔ لین دین کے تنازعہ پر لائن پار کے اسلم پر حبیب پوری کے اسلم نے تشدد کیاجبکہ معمولی تنازعہ پر اگو بھنڈر کے وسیم، عبید اور تین نامعلوم افراد نے حویلی میں گھس کر ادیس، اُسکے بیٹے ابوبکر اور بھتیجے بلال کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔