ساہیوال میں کار سے 90لاکھ روپے کی چرس اور افیون برآمد

ساہیوال میں کار سے 90لاکھ  روپے کی چرس اور افیون برآمد

لاہور (آن لائن)پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے ساہیوال میں ایک کارروائی کے دوران 90لاکھ روپے مالیت کی 52 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی۔۔۔ برآمد

ترجمان پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے مطابق ساہو چوک میں منشیات کی ترسیل کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم طلحہ اسلم کو گرفتار کر کے دورانِ تفتیش ملزم کی نشاندہی پر ایک کار کی تلاشی لی گئی جہاں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 36 کلوگرام چرس اور 16 کلوگرام افیون شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں