ٹریکٹر ٹرالی سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی 17سالہ طالب علم جاں بحق ، ساتھی زخمی
سمندری (نمائندہ دنیا)تھانہ سٹی کی حدود میں کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی 17سالہ طالب علم جاں بحق ساتھی طالب علم شدید زخمی ہو گیا۔۔۔
حادثہ چک نمبر469گ ب کے قریب پیش آیا جہاں پر ایک ٹریکٹر ٹرالی کھڑی تھی اسی دوران دو موٹر سائیکل سوار طالب علم ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت احمد ولد ساجد کے نام سے ہوئی ہے ریسکیو نے لاش اور زخمی نعمان کو ہسپتال منتقل کردیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔