لاہور :محکمہ ہائرایجوکیشن کا اہلکار فیملی سمیت مبینہ طور پر اغواء
لاہور (آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ ہائرایجوکیشن اسلام آباد کے اہلکار کو بیوی بچوں سمیت لاہور ریلوے سٹیشن سے مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ،
مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن اسلام آباد کا ملازم حافظ ذیشان،اپنے 2سالہ بیٹے زاویار، 6 سالہ زورین اوراہلیہ کے ہمراہ لاہور کے علاقے شاہ دی کھوئی میں اپنے چچا سسر کے گھر آیا ہوا تھا ،وہ 2 جون کو لاہور سے آبائی علاقہ ہری پور جانے کیلئے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے تو وہاں سے مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے ، واقعہ کا مقدمہ 4 جون کو درج کیا گیا۔