کوئٹہ :بیوی ، 4بچے قتل کر کے سرکاری ملازم کا اقدام خودکشی

کوئٹہ :بیوی ، 4بچے قتل کر کے سرکاری ملازم کا اقدام خودکشی

وحدت کالونی کا آصف بلوچ گھریلو ناچاقی کے باعث مشتعل ہو گیا : پولیس

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ میں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی ہے ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں رہائش پذیر سرکاری ملازم آصف بلوچ نے گھریلو ناچاقی کے باعث مشتعل ہوکر اپنی بیوی اور 4 بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی تاہم اسے تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جاں بحق خاتون اور چاروں  بچوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بچوں کی عمریں 4 سے 9 سال کے درمیان تھیں ، ذرائع کے مطابق ملزم سرکاری ملازم تھا اور ایک ماہ قبل اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس آیا تھا پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں