حویلی کے باہر سے موٹر سائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حویلی کے باہر کھڑی کی گئی موٹر سائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 53 ج ب میں خلیل نامی شہری کی جانب سے اپنی حویلی کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کی گئی اور خود حویلی کے اندر اپنے کام میں مصروف ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔