ڈیفنس:ہوٹل سے خاتون کی لاش برآمد، قتل کا انکشاف، ملزم گرفتار
کراچی کی رہائشی 32سالہ فضا لڑکے وقاریاسین کیساتھ تھی ،ملزم موقع سے فرارہوا دونوں کی دوستی تھی ،اہلخانہ کے لاہورپہنچنے پر مزیدقانونی کارروائی کریں گے :پولیس
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈیفنس اے کے علاقے میں 32 سالہ خاتون فضا کی ہوٹل سے لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ قتل ثابت ہوا ہے ۔ مقتولہ کے ساتھ ہوٹل میں موجود لڑکے وقار یاسین کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ،پولیس اور فرانزک ٹیموں نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔ مقتولہ کراچی کی رہائشی تھی۔ذرائع کے مطابق وقار یاسین اور فضا کے درمیان دوستی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے لاہور پہنچنے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق پولیس کی مدعیت میں نامزد ملزم وقار یاسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔