شیخوپورہ:درانتی سے بھائی قتل،دوسرا بھائی اور باپ زخمی
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شیخوپورہ کے تھانہ صدر کے علاقہ پرانا چھاپہ مینار ہ میں ملزم نے اپنے باپ اور 2بھائیوں پر درانتی سے حملہ کردیا جس سے ایک بھائی جاں بحق، باپ اور دوسرا بھائی زخمی ہوگئے۔
ملزم نوازنے گزشتہ روز معمولی تلخ کلامی پر درانتی سے اپنے باپ اور دوبھائیوں پر وار کئے جس سے ایک بھائی عمر عرف عمبو موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ باپ الیاس اور بھائی محمدشہزاد شدید زخمی ہوگئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ،صدر پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔