مضر صحت فوڈ آئٹمز بیچنے پر دکان سیل ،دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ آئٹمز فروخت کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ صدر کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران دکان پر مضر صحت فوڈ آئٹمز کی تیاری اور خرید و فروخت کا عمل پایا گیا۔ جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے دکان سیل کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ۔