ڈاکے اورچوریاں ،کئی شہر ی لٹ گئے ،لاکھوں کا نقصان
ڈیفنس ،برکی ،نولکھا ،ہیئر،گجرپورہ اورنواں کوٹ میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار چور سندر،گڑھی شاہو ،شمالی چھاؤنی اور شادمان سے موٹرسائیکل لے کرفرار
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،طلائی زیورات، موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔بتایاگیاہے کہ ڈیفنس میں شہزاد سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،نواں کوٹ میں عبداللہ سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں حماد سے 2لاکھ 35ہزارروپے اور موبائل فون،نولکھا میں سلمان سے 2لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون،ہیئر میں مشتاق سے 2لاکھ روپے ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔گجر پورہ میں وسیم سے 15 ہزار روپے اور ایک موبائل فون جبکہ نواں کوٹ میں امانت سے 10 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھینا گیا۔سندر سے ماجد، گڑھی شاہو سے اویس ،شمالی چھاؤنی سے ثاقب اور شادمان سے عارف کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔