ننکانہ :چھت گرنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ،والدہ اور بھائی زخمی

ننکانہ :چھت گرنے سے 4 سالہ  بچہ جاں بحق ،والدہ اور بھائی زخمی

ننکانہ صاحب (خبر نگار )ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں 5 چک خورد میں گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ اس کی والدہ اور بھائی زخمی ہو گئے۔۔۔

ننکانہ شاہ کوٹ روڈ پر واقع گاؤں 5 چک خورد کے رہائشی راشدکے گھر کے کمرے کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ملبے تلے دب گئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرین میں 35 سالہ آسیہ راشد، 8 سالہ ابراہیم راشد اور 4 سالہ اسماعیل راشد شامل تھے بعد زاں شدید زخمی 4 سالہ اسماعیل راشد دورانِ علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں