گرفتار ملزم کے انکشاف پر اسلحہ برآمد کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گرفتار ملزم کے انکشاف پر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار ملزم علی سے دوران تفتیش انکشاف پر اس کے بتائے ہوئے ایڈریس پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کر لیا۔ جو ملزم کی جانب سے دوران واردات استعمال کیا گیا تھا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔