طالبہ کو ہراساں کرنیوالا رکشہ ڈرائیور گرفتار

طالبہ کو ہراساں کرنیوالا  رکشہ ڈرائیور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن اقبال پولیس نے ون فائیوکی کال پریونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق طالبہ نے امتحان دینے جانے کے لئے رکشہ کرایا، ڈرائیور رکشہ ایک سنسان گلی میں لے گیا۔اس دوران طالبہ نے ڈرائیور سے بار بار اصرار کیا کہ میرا پیپر ہے ، مجھے میری منزل پر پہنچا دو ،ڈرائیور نے اس شرط پر چھوڑا، پیپر کے بعد وہ اس کے ساتھ جائے گی،طالبہ نے پیپر دینے کے بعد ملزم امجد کو بلا لیا اور پولیس کو اطلاع دے دی، طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں