شمالی کورین رہنما کِم جونگ اُن کا دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے کا اعلان

شمالی کورین رہنما کِم جونگ اُن کا دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے کا اعلان

سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافے کا اعلان کرتے ہوئے امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی جدید کاری کو خطے کو جوہری جنگ کے دہانے تک لے جانے کا سبب قرار دیا ہے۔۔۔

 سرکاری میڈیا کے مطابق کِم جونگ اُن نے حکمران جماعت کے اجلاس کے اختتامی خطاب میں کہا کہ شمالی کوریا اپنی دفاعی طاقت کو تیزی سے مضبوط کرے گا۔ ان کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیاں اور جدید ہتھیاروں کی تعیناتی صورتحال کو مزید کشیدہ بنا رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں