بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والا حوالات پہنچا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بننے کے ساتھ حادثے کاسبب بھی بن سکتا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔