کیش وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
لاہور(کرائم رپورٹر)لارنس روڈ پر کیش وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا،ابتدائی معلومات کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث صورتحال کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا،آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔