کاہنہ :ٹرک کی ٹکر 50 سالہ شخص جاں بحق
کاہنہ(نمائندہ دنیا)کاہنہ فیروز پور روڈ پرمنی ٹرک کی ٹکر سے 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔
کاہنہ فیروز پور روڈ پر 50 سالہ شخص عبدالغفار سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار ڈالے نے کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر جنرل ہسپتال منتقل کردیا۔ منی ٹرک کا ڈرائیور موقع پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے ۔