3 کمسن بہنوں کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)3 کمسن بہنوں کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ثانیہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اس کی تین کمسن بیٹیوں کو قابو کر لیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع صرف فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔