بجلی کا ٹرانسفارمر، ٹیوب ویل موٹریں، واٹر پمپ چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی کا ٹرانسفارمر، ٹیوب ویل، موٹریں، واٹر پمپ اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ لنڈیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مدثر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی زرعی اراضی پر نصب کیا گیا بجلی کا ٹرانسفارمر، ٹیوب ویل، واٹر پمپ، موٹریں، بجلی کی تاریں اور دیگر قیمتی سامان ملزمان چوری کرکے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔