خریداری کیلئے مارکیٹ آیا شہری جیب تراشوں کا شکار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خریداری کیلئے مارکیٹ آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے انارکلی بازار میں ناصر نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔