مسجد کے غلے سے نقدی واٹر پمپ اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسجد کے غلے سے نقدی، واٹر پمپ اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ روشن والا کے علاقے میں سجاد نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم رات کی تاریکی میں محلے میں واقعہ جامعہ مسجد کی دیوار پھلانگ کر مسجد میں داخل ہوگیا اور غلے کا تالا توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کی نقدی، واٹر پمپ اور دیگر سامان چوری کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔