مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب،ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا خستہ حال اور غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیواء حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس پر پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔