سونا4100روپے سستا،چاندی مہنگی ،ڈالر کی قدرکم
تولہ سونا4لاکھ 24ہزار 836،دس گرام 3لاکھ 64ہزار 228پر جاپہنچا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے ۔ادھر ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 41 ڈالر کی کمی سے 4024 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3515 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 64 ہزار 228 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 25 روپے کے اضافے سے 6349 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.16 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 278.17 روپے پر بند ہوئی تھی۔