مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے غسل کی روح پرور سالانہ تقریب
مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مسجدالحرام میں ہزاروں من عرق گلاب اور آب زمزم سے غسل کعبہ کی سالانہ روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں مسلمان غیرملکی سفارت کاروں ، او آئی سی اراکین، علمامشائخ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔غسل کعبہ کی سالانہ تقریب میں خادم الحرمین الشریفین کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ شہزادہ سعود بن مشعل نماز فجر کے بعد غسل کعبہ کی تقریب میں شریک ہوئے ۔اس دوران زائرین کی محدود تعداد طواف میں مصروف رہی جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔