حالات نے مجبور کیا تو شواہد عوام کے سامنے لاؤنگی:مومنہ

حالات نے مجبور کیا تو شواہد عوام کے سامنے لاؤنگی:مومنہ

لاہور (آئی این پی)اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر ایک پراسرار بیان جاری کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ اگر حالات نے مجبور کیا تو میں حالیہ واقعات کی مکمل حقیقت اور شواہد عوام کے سامنے لے آؤں گی۔

اداکارہ نے اپنی بہن رمشا اقبال کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ چند برسوں میں میں اور میرا خاندان بے شمار مشکلات سے گزرا ہے ۔مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ میں نے کئی ناانصافیوں کے باوجود خاموشی اختیار کیے رکھی کیونکہ میں اپنی ذاتی زندگی کو عوامی تماشہ نہیں بنانا چاہتی تھی۔ اداکارہ نے بعض نامعلوم افراد کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر وہ کتنے لوگوں کو اپنے اثر و رسوخ میں لا سکتے ہیں۔ وقت آنے پر حقیقت خود سامنے آ جائے گی اور مجھے امید ہے کہ شواہد عوام کے سامنے پیش کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں