8دن تک بحر الکاہل میں بھٹکنے والا بچنے میں کامیاب

8دن تک بحر الکاہل میں بھٹکنے والا بچنے میں کامیاب

لاہور(نیٹ نیوز)بحر الکاہل میں کھو جانے والا جزائر کک نامی ملک کا خوش قسمت ماہی گیر زندہ بچنے میں کامیاب رہا۔

جونیئر اپیوٹا نامی ماہی گیر 8 دن تک تنہا خراب کشتی میں پانیوں میں بھٹکتا رہا ۔ جونیئر اپیوٹا کے پاس انجن کو ٹھیک کرنے کیلئے اوزار موجود نہیں تھے اور ہوا کی شدت مسلسل بڑھ رہی تھی۔ زندہ رہنے کے لیے انہوں نے کچی مچھلی کھائی جبکہ بالٹی میں بارش کا پانی جمع کیا۔ٹھنڈ سے بچنے کے لیے انہوں نے چادر اور کولر کو استعمال کیا اور ان کے بقول 'رات کے وقت میں کچھ بھی نہیں کرسکتا تھا کیونکہ ٹھنڈ کی وجہ سے مجھے لگتا تھا کہ جیسے میں منجمد ہوگیا ہوں۔ 8 ویں دن انہوں نے ایک طیارے کی آواز سنی اور خود سے کہا کہ 'شاید یہ میری مدد کرے گا۔وہ نیوزی لینڈ ائیرفورس کا طیارہ تھا جس نے ان کی کشتی کو دیکھ کر قریب موجود ماہی گیروں کی کشتیوں کو آگاہ کیا۔تائیوان کا ایک جہاز وہاں پہنچا اور جونیئر اپیوٹا کی زندگی بچالی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں