ایران کا ورلڈ کپ سے باہر ہونا سازش تھی : کپتان الجزائر
آسٹریا کے کھلاڑی زیادہ تر پیچھے رہ کر کھیل رہے تھے ،ریاض محرز کا انکشاف
میامی (سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ میں الجزائر کے کپتان ریاض محرز کے بیان نے نیا تنازع کھڑا کر دیا، آسٹریا اور الجزائر کے درمیان کھیلا گیا میچ 3-3 سے برابر ہوا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں راؤنڈ آف 32کیلئے کوالیفائی کر گئیں، جبکہ ایران ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ اس نتیجے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف سازشی نظریات گردش کرنے لگے اور بعض صارفین نے میچ پر سوالات بھی اٹھائے۔
ریاض محرز کا کہنا تھا کہ صورتحال کچھ عجیب تھی۔ ہم تیزی کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ آسٹریا کے کھلاڑی زیادہ تر پیچھے رہ کر کھیل رہے تھے ۔ پھر آخری لمحے میں گیند میرے پاس آئی، تو میرے پاس گول کرنے کی کوشش کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔ میں کھیل کے اصولوں اور فٹبال کا احترام کرتا ہوں۔محرز نے مزید کہا کہ ان کے لیے اچھی بات یہ ہوئی کہ انہوں نے بھی گول کر لیا اور وہ بھی کوالیفائی کرگئے۔ ریاض محرز کے ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر میچ فکسنگ سے متعلق قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں، تاہم اب تک فیفا یا کسی متعلقہ ادارے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل یا تحقیقات کا اعلان نہیں کیا گیا۔