جاپان:فراڈ سے بچاؤ کیلئے ورچوئل پولیس افسر متعارف

جاپان:فراڈ سے بچاؤ کیلئے ورچوئل پولیس افسر متعارف

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان نے بڑھتے ہوئے آن لائن فراڈ اور سائبر دھوکا دہی کے خلاف اپنی مہم کے تحت ‘اے آئی کو’ (AIKO) نامی مصنوعی ذہانت پر مبنی ورچوئل پولیس افسر متعارف کرا دیا ہے ۔

اوساکا پریفیکچرل پولیس کی جانب سے متعارف کرائی گئی ‘اے آئی کو’ یوٹیوب پر ایک نوجوان خاتون کی شکل اور آواز میں عوام کو فراڈ سے بچاؤ کے طریقے بتاتی ہے ۔ وہ خبردار کرتی ہے کہ اگر کوئی شخص ویڈیو کال پر خود کو پولیس افسر ظاہر کرے تو غالب امکان ہے کہ وہ دھوکے باز ہو۔ اے آئی کو نام میں ‘اے آئی’ سے مراد مصنوعی ذہانت جبکہ ‘کو’ جاپانی خواتین کے ناموں میں استعمال ہونے والا ایک عام لاحقہ ہے ۔یہ ورچوئل پولیس افسر حقیقی فراڈ کالز اور گفتگوؤں کی بنیاد پر تیار کی گئی ویڈیوز کے ذریعے عوام کو بتاتی ہے کہ دھوکا باز کس طرح لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں اور کن علامات سے فراڈ کی بروقت نشاندہی کی جا سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں