بچپن میں بچھڑنے والے کی 35 سال بعد خاندان سے ملاقات
بیجنگ(نیٹ نیوز)بچپن میں دوستوں کے ساتھ ٹرین میں چھپن چھپائی کھیلنے کے باعث خاندان سے بچھڑنے والا فرد 35 سال بعد دوبارہ ان سے ملنے میں کامیاب ہوگیا۔
لائی زی چنگ پیدائشی بہرے ہیں اور اس وجہ سے بولنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے ۔1991 میں لائی زی اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک ٹرین میں چھپ گئے تھے اور ایک نشست کے نیچے سوگئے اور ان کی آنکھ ایک اجنبی مقام میں کھلی۔ لائی زی نے اپنے خاندان کی تلاش کے حوالے سے کبھی ہمت نہیں ہاری ۔لائی زی اپنے خاندان سے اس لیے ملنے میں کامیاب ہوئے کیونکہ ان کے گھر والوں نے بھی کبھی ان کی تلاش کا سلسلہ روکا نہیں تھا۔لائی زی کے بڑے بھائی لائی زیو نے سوشل میڈیا پر چھوٹے بھائی کے ایک میسج کو دیکھا۔لائی زی بچپن سے اپنے نام کو الٹا لکھنے کے عادی ہیں اور اس سے لائی زیو کو پہچاننے میں مشکل کا سامنا نہیں ہوا۔