زمبابوے نے بنگلادیش کو ٹیسٹ ہرا کر تاریخ رقم کردی

زمبابوے نے بنگلادیش کو ٹیسٹ ہرا کر تاریخ رقم کردی

واحد میچ میں بنگلادیش کو اننگز اور 85 رنز سے شکست، موزاربانی کی چار وکٹیں

ہرارے (سپورٹس ڈیسک)زمبابوے نے واحد ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کو اننگز اور 85 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو اننگز اور 85 رنز سے شکست دی جو ٹیسٹ کرکٹ میں زمبابوے کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے ۔بنگلادیش نے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز ایک وکٹ پر 40 رنز سے کیا تاہم پوری ٹیم صرف 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

اوپنر محمود الحسن جوائے 22 رنز بنا کر جلد آٹ ہوگئے جبکہ مومن الحق بھی خاطر خواہ مزاحمت نہ کر سکے اور صرف مختصر اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے ۔کپتان نجم الحسن شانتو اور تجربہ کار مشفیق الرحیم نے پانچویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی۔ شانتو 30 اور مشفق 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد بنگلادیش کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بکھر گئی۔زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ موزاربانی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 65 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ رچرڈ نگاراوا نے تین جبکہ نیومین نیامہوری نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں