ومبلڈن اوپن ، اٹلی کے یانک سنر نے کمانووچ کو شکست دیدی
لندن(سپورٹس ڈیسک)لندن میں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ایونٹ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ شپ کا آغاز ہوگیا۔
ومبلڈن کے پہلے روز دفاعی چیمپئن اٹلی کے یانک سنر کو کامیابی کیلئے پورے پانچ سیٹ کھیلنے پڑے ۔انہوں نے ساڑھے تین گھنٹے کے مقابلے کے بعد کمانووچ کو شکست دی۔سربیا کے نووک جوکووچ نے بھی چار سیٹ کے مقابلے کے بعد چین کے وو یی بنگ کو ہرایا۔ویمن ایونٹ میں بیلاروس کی ارینا سبالینکا نے بھی اپنا میچ جیت کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔