بولڈ رومانوی مناظر،سحر ہاشمی پاکستان کی عمران ہاشمی قرار

بولڈ رومانوی مناظر،سحر ہاشمی  پاکستان کی عمران ہاشمی قرار

کراچی (آئی این پی) اداکارہ سحر ہاشمی ڈراموں میں بولڈ رومانوی مناظرکے باعث پاکستان کی عمران ہاشمی قرار دیدی گئیں۔

سحر ہاشمی کے ماضی میں ڈرامہ من مست ملنگ کے بعض رومانوی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اور انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اب ایک بار پھر وہ اپنے حالیہ ڈراموں میں رومانوی مناظر کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔سوشل میڈیا صارفین ان کا موازنہ بھارتی اداکار عمران ہاشمی سے کررہے ہیں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ سحر ہاشمی بھی عمران ہاشمی کی طرح سکرین پر رومانوی مناظر فلمانے سے گریز نہیں کرتیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں