دولت مادی چیز،اس سے خوشی نہیں مل سکتی:وِل سمتھ
لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار وِل اسمتھ نے کہا ہے کہ اگر دنیا بھر کی چیزیں آپ کے پاس آجائیں، تب بھی آپ خوش نہیں ہوسکتے کیونکہ خوشی کا تعلق باطنی معاملہ ہے نہ ظاہری۔
حال میں ایک پوڈکاسٹ میں وِل سمتھ نے کہا کہ گوگل کی فہرست میں درج ان کی 35 کروڑ ڈالر کی دولت کوئی معنی نہیں رکھتی کیونکہ اگر آپ دنیا کی تمام چیزیں خرید لیں تو بھی یہ آپ کو خوش نہیں کرسکتیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بار جب آپ اپنی پسند کی ہر چیز خرید لیتے ہیں تو آپ کو احساس ہوتا ہے کہ کوئی چیز آپ کو مطمئن نہیں کررہی۔وِل اسمتھ نے کہا کہ یہ حقیقت میں خوفناک ہو سکتا ہے کیونکہ خوشی غیر مادی شے ہے جس کا تعلق آپ کی روح سے ہے ، نہ کہ دولت جیسی مادی چیز سے ۔