عورتیں 60سال کے بعد بھی باشعور ہوتی ہیں:اسما عباس
کراچی (آئی این پی)اداکارہ اسما عباس نے بڑھتی عمر کے شوہروں کے بدلتے رویوں پر خیالات کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے حالیہ وی لاگ میں انہوں نے کہا کہ اکثر شوہر 60سال کے بعد کھل کر بات نہیں کرتے ، اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرتے ، اپنی بیویوں کو نظر انداز کرتے ہیں جبکہ عورتیں اس عمر میں بھی باشعور ہوتی ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ شوہر بات نہیں کرتے ، میری مراد یہ نہیں کہ وہ بولتے نہیں، بلکہ وہ اپنی بیویوں سے جذباتی طور پر رابطہ قائم نہیں رکھتے ، وہ یہ بھی نہیں کہتے کہ یہ لباس تم پر اچھا لگ رہا ہے یا آج تم بہت خوب صورت لگ رہی ہو، وہ ایسی کوئی بات نہیں کرتے جس سے عورت کو محسوس ہو کہ میاں بیوی کے درمیان محبت اب بھی برقرار ہے ۔