ہمایوں اشرف نے اب تک غیر شادی شدہ رہنے کی وجہ بتا دی
کراچی (آئی این پی)اداکار ہمایوں اشرف نے اب تک اپنے غیر شادی رہنے کی وجہ بتا دی۔ ایک یوٹیوب شو میں سنگل رہنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ میرے نزدیک غیر شادی شدہ زندگی کا سب سے بڑا فائدہ آزادی ہے۔
سنگل افراد کو اپنی روزمرہ زندگی کے بارے میں کسی کو جواب دہ نہیں ہونا پڑتا، وہ اپنی مرضی سے سوتے ، جاگتے اور جب چاہیں کہیں بھی گھومنے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنگل شخص صرف اپنی ذمے داری اٹھاتا ہے ، کسی پر انحصار نہیں کرتا اور گھریلو مسائل یا روزمرہ کے حساب کتاب کی فکر بھی نہیں ہوتی۔